3 مارچ 2012 - 20:30

مصر کے عوام نے بحريني اور فلسطيني عوام کے حق ميں قاہرہ ميں امريکي سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کيا ہے.

ابنا: قاہرہ ميں امريکي سفارتخانے کے سامنے اجتماع کے شرکا امريکا مخالف نعرے لگارہے تھے اور مصر سے بحريني سفير  کو  نکال دئے جانے کا مطالبہ کررہے تھے.  اجتماع کے شرکاء بحريني اور فلسطيني عوام کے حق ميں نعرے بھي لگارہے تھے. مصري مظاہرين نے اسرائيل کے لئے مصر سے گيس کي سپلائي کو بندکئے جانے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ صہيوني حکومت کے مقابلے ميں اسلامي مزاحمتي قوتوں کي حمايت کا اعلان کيا.

قاہرہ ميں بحريني اور فلسطيني عوام کے حق ميں مصري عوام نے يہ مظاہرہ ايک ايسے وقت کيا ہے جب ايسي خبريں مل رہي ہيں کہ امريکا نے بحريني مظاہرين کو کچلنے کے لئے مزيد اسلحہ بحريني حکومت کو ارسال کيا ہے. واضح رہے کہ مصرميں حسني مبارک کي حکومت کے خاتمے کے بعد اس ملک ميں امريکا اور اسرائيل مخالف جذبات کا کھل کر اظہار کيا جارہا ہے.

مصري عوام اسي طرح مصر اور اسرائيل کے درميان شرمناک کيمپ ڈيوڈ معاہدہ ختم کئے جانے کا بھي مطالبہ کررہے ہيں.

....... 
/169